بلوچستان یونیوسٹی احتجاج، لاپتہ طلباء کا مقدمہ وائس چانسلر و دیگر عملہ کے خلاف درج کرنے کا مطالبہ

کوئٹہ(انتخاب نیوز)بلوچستان یونیورسٹی میں گزشتہ ایک ہفتے سے ایک مسئلہ چل رہا ہے،دو طالبعلموں کو جامعہ سے لاپتہ کیا گیا،طالبعلموں کے لاپتہ ہونے کی اطلاع یونیورسٹی انتظامیہ کو دی،جامعہ انتظامیہ کا اس حوالے سے کوئی مثبت جواب نہیں آیا،یونیورسٹی انتظامیہ تسلی بخش جواب نہیں دے رہی،مجبور ہوکر تمام سرگرمیوں کیلئے یونیورسٹی کو بند کیا،وی سی نے طلبہ کو سنگین دھمکیاں دی ہیں،کل سے یونیورسٹی بند رہے گی،جب تک ہمارے طلباء کو منظر عام پر نہیں لایا جاتا تب تک دھرنا جاری رہے گا،تعلیمی اداروں سے لوگوں کو اٹھایا جارہا ہے،تعلیمی اداروں میں تعلیم کو پروان چڑھنے دیا جائے،بتایا گیا کہ جب یہ واقعہ ہوا تب کیمرے بند تھے،دریں اثناء پریس کانفرس کے دوران بی ایس او کے چیئرمین نے مطالبہ کیا کہ نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے،طالبعلموں کی گمشدگی کی ایف آئی آر وائس چانسلر،چیف سیکورٹی آفیسر اور رجسٹرار کیخلاف کاٹی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں