ڈاکٹر ظفر مرزا:65 فیصد متاثرین میں مرض مقامی طور پر منتقل ہوا’

وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی مقامی منتقلی میں اضافہ ہو رہا ہے۔اسلام آباد میں یومیہ پریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ ملک میں 65 فیصد مریضوں میں یہ مرض مقامی طور پر منتقل ہوا۔انھوں نے کہا کہ اس حوالے سے پاکستان میں آج نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں غیر ملکی سفیروں اور سفارت کاروں کو تفصیلی بریفنگ دی گئی جس میں انھیں حکومت کے کورونا سے نمٹنے کے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں