ایران نے افغانستان امن معاہدے کی مخالفت کردی

تہران:ایران نے روز امریکا اور طالبان کے مابین طے پانے والے افغان امن معاہدے کی مخالفت کردی۔عالمی میڈیا کے مطابق ایران نے افغان امن معاہدے کی مخالفت میں موقف اختیار کیا کہ امریکیوں کو افغانستان کے مستقبل سے متعلق فیصلے کا حق نہیں ہے۔اس حوالے سے ایران کے وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ‘امریکا افغانستان کے مستقبل سے متعلق فیصلے اور امن معاہدے پر دستخط کا قانونی حق نہیں رکھتا۔بیان میں کہا گیا کہ ایران نے افغانستان سے غیرملکی فوجیوں کی بے دخلی کا مطالبہ کیا تھا کیونکہ ان کی افغانستان کی موجودگی غیرقانونی ہے اور جو خطے میں عدم استحکام اور جنگ کی وجہ بنی۔ایران نے کہا کہ افغانستان میں پائیدار امن کا حصول صرف انٹرا افغان مذاکرات ممکن ہوسکتا ہے جس میں تمام سیاسی جماعتوں بشمول طالبان اور پڑوسی ممالک کو شامل کیا جائے۔ایران کے وزارت خارجہ نے کہا کہ ‘ہم یقین ہے کہ اقوام متحدہ افغانوں میں مذاکرات کی میزبانی کی صلاحیت رکھتا ہے’۔

اپنا تبصرہ بھیجیں