اسپیکرسندھ اسمبلی نے گرفتاری سے بچنے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

اسلام آباد: اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے گرفتاری سے بچنے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا، ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کردی۔

سندھ ہائیکورٹ نے سراج درانی کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست مسترد کردی تھی جس کے بعد اب اسپیکرسندھ اسمبلی نے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا دیا ہے۔

سپریم کورٹ میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست وکیل مخدوم علی خان نے دائرکی ہے۔آغا سراج درانی ہائیکورٹ سے ضمانت خارج ہونے کے بعد سے روپوش ہیں، نیب نے ان کیخلاف وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں