بلوچستان میں 5000 یوٹیلٹی سٹور اور کھولے جائیں گے،قاسم خان سوری

کوئٹہ:ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں 5000 یوٹیلٹی سٹور اور کھولے جائیں گے، ہر یوٹیلٹی سٹور پر تمام چیزیں موجود ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے امداد چوک پر یوٹیلٹی سٹور کے افتتاح کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ یوٹیلٹی سٹور پر اشیائے خورد و نوش کی چیزیں مارکیٹ سے کم ریٹس پر دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں مزید پانچ ہزار یوٹیلٹی سٹورز کھولے جائیں گے تاکہ نوجوان اپنا کاروبار کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے تیسرا ہفتہ ہوگیا کوئٹہ میں ا ور میری ہر چیز پر نظر ہے اور تمام یوٹیلٹی سٹورز پر ضرورت زندگی کی اشیاء موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں یوٹیلٹی سٹورز نہیں ہے وہاں پر سستے داموں راشن پہنچایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی صورتحال کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ اس لئے حکومت کی کوشش ہے کہ عوام کی مشکلات کو کم کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں