ترکی نے لاکھوں پناہ گزینوں کے لئے یورپ کے دروازے کھول دیئے

استنبول: ترکی نے لاکھوں تارکین وطنکے لئے یورپ کے دروازے کھول دیئے، ہزاروں افراد یونانکے بارڈر پر پہنچ گئے۔77 ہزار کے قریب پناہ گزین ترکی سے یورپ کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔ یورپ نے ان کو روکنے کیلئے اپنی سرحدوں کو ہائی الرٹ کر دیا ہے جبکہ یونان اور بلغاریہ نے ترکی کیساتھ سرحدیں بند کرکے سرحد پرنفری بڑھا دی ہے۔ اس کے باوجود 500 کے قریب پناہ گزین یونان کی سرزمین پر پہنچنے میں کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ ہزاروں افراد کو واپس پیچھے دکھیل دیا گیا ہے۔ادھر ترکی اور شام کے درمیانلڑائی میں تیزی آ گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں