بند بانٹ قبول نہیں،لیڈی میڈیکل آفیسرز کی آسامیاں پبلک سروس کمشین کے ذریعے پر کی جائیں، پی ایم اے


کوئٹہ:پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن بلوچستان کے صدر ڈاکٹر فرید سمالانی نے کہا ہے کہ میڈیکل آفیسرز اور لیڈی میڈیکل آفیسرز کی خالی آسامیاں پبلک سروس کمیشن کے ذریعے ڈویژنل میرٹ پر کی جائیں، اور تعیناتی عمل میں لائی جائے پی ایم اے بلوچستان چور دروازے سے کبھی بھی ان پوسٹوں کی بندر بانٹ قبول نہیں کرے گی،اور اس کی اجازت بھی نہیں دے گی چاہے اس کے لئے تمام ہسپتالوں کی تالا بندی بھی کرنی پڑے پی ایم اے میرٹ کو کبھی بھی پامال نہیں کرنے دے گی انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ آف بلوچستان اور محکمہ صحت ہوش کے ناخن لے اور ڈاکٹروں کے لیے زیادہ سے زیادہ آسامیاں پیدا کرے تاکہ صوبے کے دور دراز علاقوں کے عوام کو صحت کی سہولیات میسر ہوں پی ایم اے جلد ہی بلوچستان کے تمام میل فیمیل ڈاکٹروں کا اجلاس بلا کر حقیقت سامنے رکھے گی اس سلسلے میں صوبائی حکومت، محکمہ صحت، محکمہ خزانہ اور دوسرے حکام بالا سے پرزور الفاظ میں مطالبہ کرتے ہیں کہ تمام آسامیاں میرٹ پر بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے ذریعے پر کی جاہیں۔