خضدار ، شہریوں کی جان سے کھیلنے والے عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی3کلینکس سیل

خضدار(انتخاب نیوز نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر خضدار کے ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر یوٹی کا عطائی ڈاکٹرز کے خلاف کاروائی 3 کلینکس سیلتفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کی جان سے کھیلنے والے عطائی ڈاکٹروں کے خلاف گھیرا تنگ کردیا گیا ہے,شہرمیں ان کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں،
ڈپٹی کمشنر خضدار میجر (ر) بشیراحمد بڑیچ کے ہدایت پراسسٹنٹ کمشنر یوٹی ابراھیم شاہ نے خضدار کے کلینکس کا دورہ کرتے ہوۓ لاٸسنس و ادویات کو چیک کی کھٹان اور خیراوہ میں چھاپے مارے گئےجب عطائی لوگوں کو انجکشن لگا رہے تھے۔کارروائی کے دوران متعدد زاٸدالمعیاد ادویات بھی برآمد ہوئے۔ چھاپوں کے دوران 3 کلینکس کو سیل کیا گیا۔اسکے علاوہ بازار ایریا میں مختلف کلینکس کا دورہ کیا گیا اور مالکان کو ہدایت کی گٸی جن ڈاکٹرز کے لاٸسنس رکھے ہوۓ ہیں ان ڈاکٹرز کو خود علاج معالجہ کرنا ہیں انکی غیرموجودگی میں اسٹاف ٹریٹمنٹ کرتے ہوۓ پایا گیا تو اس کلینک کو سیل کیا جاٸیگا

اپنا تبصرہ بھیجیں