جن ممالک میں روزانہ 500لوگ مررہے ہیں، وہ بھی لاک ڈاؤن میں نرمی کاسوچ رہے ہیں، وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان نے لاک ڈاؤن میں نرمی کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن ملکوں میں پانچ، پانچ سو اموات ہوئی ہیں ان ملکوں میں بھی لاک ڈاؤن میں نرمی کی جا رہی ہے۔کورونا وائرس کے حوالے سے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ جن ممالک میں روزانہ دن میں پانچ، پانچ سو لوگ مر رہے ہیں اور امریکا میں روزانہ 2ہزار سے زائد لوگ مر رہے ہیں وہاں اب لاک ڈاؤن میں نرمی کے حوالے سے بات ہو رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ان ملکوں میں بحث چل رہی ہے کہ ایک طرف عوام کو کورونا سے بچانے کے لیے لاک ڈاؤن کیا ہوا ہے اور دوسری جانب اس لاک ڈاؤن کے معاشرے پر اثرات مرتب ہو رہے ہیں اور انہوں نے کہا کہ اب ان ملکوں میں بھی بحث بحث چل رہی ہے کہ لاک ڈاؤن میں کتنی نرمی کی جائے تاکہ لوگوں کو بھی کورونا سے بچایا جا سکے۔وزیر اعظم نے کہا کہ جن ملکوں میں دن میں 500، 600 لوگ مر رہے ہیں، انہوں نے بھی لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ کیا ہے، کئی چیزیں کھول دی ہیں، آسانیاں پیدا کی ہیں تاکہ لوگ باہر نکل سکیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں بدقسمتی سے 192لوگ فوت ہو چکے ہیں لیکن اس کا امریکا سے موازنہ کر لیں جہاں 40ہزار لوگ کورونا کی وجہ سے مرچکے ہیں جبکہ اٹلی اسپین میں بھی 20، 20ہزار لوگ مر چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں