میں نے عمران خان سے کہا ہے سب سے صلح کریں، شیخ رشید

راولپنڈی:وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے نواز شریف پارک سے ملحقہ آر آئی یو ہسپتال کا دورہ کر کے سہولیات کا جائزہ لیا۔ منگل کو وفاقی وزیر ریلوے نے طبی ماہرین کی بریفنگ لینے کے بعد میڈیا سے بات چیت کی۔ اس موقع پر بتایاگیاکہ راولپنڈی میں کرونا وائرس سے ابتک چھے اموات ہوئیں 196 مریض ہیں۔ شیخ رشید نے کہاکہ ڈاکٹرز پیرامیڈیکل اسٹاف اور دیگر عملے نے زبردست کام کیا،ہم ہسپتال بنانے جا رہے ہیں دیگر ہسپتال بھی بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ راجہ بازار سینما توڑ کر ہسپتال بنائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ کرونا کے باعث چھے مریض یورولوجی اور چھے ریلوے ہسپتال میں وینٹی لیٹر پر ہیں، کسی بھی جگہ موبائل ہسپتال کی ضرورت ہوئی تو مختصر وقت میں کھڑا کردیں گے۔ انہوں نے کہاکہ کرونا حالات میں ریلوے کے مزدوروں نے پانچ کروڑ روپے سے زائد عطیہ کیا،غریب سے زیادہ سفید پوش طبقہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کو کہہ کر لوگوں کو چھڑوانا پڑا،پچیس یا یکم مئی سے مسافر ٹرین چلا رہے ہیں،مسئلہ آئیسو لیشن کا ہے کہیں بھی لگا دیا جائے گا۔ انہوں ن یکہاکہ میرے پاس دو موکل ہیں میری خبر سنگل کالمی انکی سات کالمی ہے۔ انہوں نے کہاکہ لوگ کورونا کو مذاق نہ سمجھیں یہ بڑھ رہا ہے اور ہم نے انکو بچانا ہے،شہباز شریف کورنا نہیں کورونا کی پرواز پر آیا،میں نے عمران خان سے کہا ہے کہ سب سے صلح کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں