آزادی صحافت کی فہرست میں تنزلی کے بعد پاکستان کا 145 واں نمبر

کراچی:میڈیا نگرانی کے عالمی ادارے رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز(آر ایس ایف)نے آزادی صحافت سے متعلق ممالک کی درجہ بندی فہرست جاری کردی ہے۔فہرست میں ناروے، فن لینڈ اور ڈنمارک کو صحافیوں اور صحافت کیلئے بہترین ممالک قرار دیا گیا ہے۔پاکستان میں میڈیا کو سینسر شپ کے کڑے معاملات کا سامنا کرنا پڑا جس کے باعث مذکورہ فہرست میں پاکستان اپنے پرانے درجے سے 3 درجے تنزلی کا شکار ہوگیا، پاکستان 3 درجے تنزلی کے بعد 145 نمبر پر آگیا۔رپورٹ میں بعض ممالک اپنی سابق سطح سے بھی کم درجے اور کچھ اب بھی بدترین حالات میں گھرے ہوئے نظر آرہے ہیں۔180 ممالک میں شمالی کوریا، ترکمانستان اور ایریٹیریا صحافت کیلئے بدترین قرار دئیے گئے ہیں۔انڈیکس میں بھارت 142ویں نمبر سعودی عرب 170 ویں نمبر اور ایران 173ویں نمبر پر موجود ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں