احساس راشن پورٹل کا باقاعدہ اجراء کر دیاگیا

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان نے احساس راشن پورٹل کا باقاعدہ اجراء کر دیا۔ منگل کو معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے احساس راشن پورٹل کے بارے میں وزیرِ اعظم کو تفصیلی بریفنگ دی،حساس راشن پورٹل مخیر حضرات، فلاحی اداروں اور غیر سرکاری تنظیموں کو مستحق افراد تک پہنچنے اور راشن کی فراہمی میں معاون ثابت ہوگا،راشن پورٹل احساس پالیسی فریم ورک کے اصولوں کو مد نظر رکھ کر تشکیل دیا گیا ہے تاکہ جہاں یہ پلیٹ فارم ڈونرز کو مستحق افراد تک پہنچنے میں معاون ثابت ہو وہاں مستحقین کی معلومات کا تحفظ کیا جا سکے۔ احساس راشن پورٹل کے تحت اس بات کو یقینی بنایا جا سکے گا کہ ڈونرز کی جانب سے فراہم کی جانے والی امداد اور راشن مستحق خاندانوں کے متعلقہ افرادتک پہنچ سکے اور اس نظام یا مستفید ہونے والے والی افراد کی معلومات کا غلط استعمال نہ ہو سکے۔ احساس راشن پورٹل کے ساتھ ساتھ راشن اور امداد کی تقسیم کے حوالے سے موبائل ایپلی کیشن کا اجراء بھی آئندہ ایک دو روز میں کر دیا جائیگاوزیر اعظم نے احساس راشن پورٹل کے اجراء کے اقدام کو سراہا۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستا نی قوم نے ہر مشکل کا مقابلہ استقامت اور ثابت قدمی سے کیا ہے۔ مشکل کی ہر گھڑی میں قوم نے کمزور طبقوں کی دل کھول کر مدد کی ہے۔احساس راشن پورٹل” مخیر حضرات کو مستحقین تک پہنچنے اور راشن کی تقسیم کے نظام کو مکمل طور پر شفاف اور میرٹ کی بنیاد پر استوار کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں