خضدار میں آگ لگنے سے تین گاڑیاں جل کرخاکستر ہوگئیں

خضدار:خضدار میں آگ بھڑک اٹھنے سے تین گاڑیاں جل گئیں، کئی دکان متاثر ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز خضدار میں قومی شاہراہ سے متصل خلیج چوک کے قریب چھوٹے پیمانے کے ایک پیٹرول پمپ کے سامنے کھڑی گاڑیوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں تین گاڑیاں مکمل طور پر جل گئیں جب کہ قریبی دکانوں کو بھی نقصان پہنچا۔ ایف سی اور میونسپل کارپوریشن کی فائربریگیڈ گاڑیاں موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے میں کامیاب ہوگئیں تاہم اس سے قبل کافی نقصان پہنچا تھا۔ لوگ معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔
Load/Hide Comments


