تعاون کی یقین دہانی پر مزید دو دن انتظارکے بعد کاروبار کھولنے کا اعلان کرینگے،رحیم کاکڑ

کوئٹہ:مرکزی انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ کے صدر عبدالرحیم کاکڑ، حضرت علی اچکزئی، سید عبدالقیوم اغا، سید تاج اغا، اورمیر یاسین مینگل نے تاجر وفد کے ہمراہ ایک اعلی سطح حکام سے ملاقات کی ملاقات میں تاجر وفد نے کرونا وائرس کی پیش نظر ایک ماہ سے جاری لاک ڈاؤن،دکانوں کی بندش، حکومت بلوچستان کی 5 مئی تک مزید لاک ڈاؤن کی نوٹیفکیشن تاجروں کو ایک ماہ سے جاری معاشی مشکلات اور نقصانات سے اعلی حکام کو آگاہ کیا اعلی حکام نے مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کی رہنماؤں کی مشکلات سنیں اور اسکو برحق قرار دے دیا لیکن ملک میں میں عالمی وباء کرونا وائرس کی خطرے کی پیش نظر وفاقی اور صوبائی حکومت کو اس مشکل اور پریشان کن صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ہم ایک مشکل صورت حال سے گزر رہا ہے اس مشکل صورتحال سے نکالنے کیلئے حکومت،تاجر اور عوام کی یہ زمہ داری بنتی ہے کہ ہم پاکستان کے عوام کو اس عالمی وباء سے نکال دیں، اس عالمی وباء کو احتیاطی تدابیر اختیار کرکے شکست دے سکتا ہے، اس وقت تاجروں کی مشکلات سے ہم اچھی طرح آگاہ ہم کوشش کریں گے کہ تاجروں ایک دو دن میں لاک ڈاؤن کی بندش کی حوالے سے احتیاطی تدابیر کیساتھ تاجروں کو ریلیف دیں، رمضان کی آمد آمد کیساتھ کچھ ایٹم پر لاک ڈاؤن ختم کریں گے اور باقی چیزوں پر بھی مشاورت کیساتھ مدد کریں گے تاجر نمائیندوں نے اعلی سطح وفد کو حکومت بلوچستان کی طرف سے تاجروں کیساتھ کئے گئے تحریری معاہدے جس میں روزانہ اجرت پر کام کرنے والا لیبر میں راشن ، تاجروں کو بلا سود قرضہ سکیم، یوٹیلیٹی، بجلی،گیس اور ٹیکسوں کی ریلیف میں تاجروں کیساتھ مکمل تعاون کی بھی مطالبہ کیا مرکزی انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ اعلی سطحی وفد کی تعاون کی یقین دہانی پر ایک دو دن انتظار کریں گے اس کے بعد پریس کانفرنس کے ذریعے بلوچستان بھر میں مارکیٹیں،شاپنگ سینٹرز اور تمام بند دکانوں کو کھولنے اور لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان کریں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں