چیئر مین سینٹ کی زیر صدارت اجلاس،بلوچستان میں جاری منصوبوں اور پیش رفت بارے آگاہ کیاگیا

اسلام آباد:چیرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ایک اعلی سطح اجلاس کی صدارت کی جس میں این ایچ اے حکام نے بلوچستان میں جاری منصوبوں اور ان پر ہونے والی پیش رفت کے بارے میں آگاہ کیا۔ اجلاس میں این ایچ اے حکام نے بتایا کہ دالبندین زیارت۔ بالانوش روڈ کی فیزیبلٹی مکمل کر لی گئی ہے اور 71کلو میڑ روڈ پر سات ارب روپیکی لاگت آئیگی۔ این ایچ اے حکام نے بتایا کہ اب ٹینڈر کئے جائیں گے۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ منصوبہ انتہائی اہم ہے، علاقے کی ترقی ہوگی۔ انھوں نے ہدایت دی کہ ٹینڈر کا مرحلہ جلد مکمل کیا جائے۔ حکام نے مزید نو کنڈی،ماشکیل روڈ کی فیزیبلٹی آخری مراحل میں ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ اسکا بھی جلد ٹینڈر کیا جائے، انھوں نے کوئٹہ۔نوشکی پورشن اور کیشنگی موڑ جلد مکمل کرنے کی ہدایات بھی دیں۔ حکام نے بتایا کہ پلاننگ کمیشن سے جلد فیزیبلٹی کی منظوری لی جائیگی۔ چیئرمین سینیٹ نے نوکندی۔ تفتان سیکشن پی ایس ڈی پی میں شامل کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ معیار زندگی میں تبدیلی لانے کے لئے بہتر مواصلاتی نظام انتہائی اہم ہے اور بلوچستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے۔ انھوں نے کہا کہ سڑکوں کا نیٹ ورک جتنا مضبوط ہوگا معیشت کا پہیہ اتنی تیزی سے چلے گا۔ این ایچ اے حکام نے یقین دہانی کرائی کہ چاغی، دالبندین کا ٹینڈر نگ مرحلہ جلد مکمل کر لیا جائیگا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پسماندہ،علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔ انھوں نے کہا کہ کم ترقی یافتہ علاقوں کو ترقی کے مرکزی دھارے میں لانے کیلئے روڈ کا نیٹ ورک ضروری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں