پیپلز پارٹی نے بھی پٹرول اور ڈیزل قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی نے پٹرول اور ڈیزل قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کر دیا۔ ایک بیان میں نیر بخاری نے کہاکہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ریکاڑد سطح کی کمی آئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پٹرول اور ڈیزل قیمتوں میں فوری کمی لائی جائے۔ انہوں نے کہاکہ عالمی منڈی میں اس ماہ پٹرولیم مصنوعات اور تیل کے سودے ازراں قیمتوں پر ہونگے۔ انہوں نے کہاکہ تیل کی قیمتوں میں کمی کا فوری فائدہ عوام تک پہنچایا جائے،بجلی گیس قیمتوں میں کمی لائی جائے،عالمی منڈی میں تیل قیمتوں میں کمی کے بعد مہنگے دام فروختگی عوام پر ظلم ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں