بلوچستان بھر میں چائینزنمک پر پابندی عائد


کوئٹہ بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے ایک اعلامیہ کے مطابق صوبے بھر میں مونوسوڈیم گلوٹامیٹ (چائنیز نمک) کی فروخت اور غذائی اشیاء میں استعمال پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔اعلامیہ کے مطابق چائنیز نمک المعروف اجینوموٹو انسانی صحت کے لیے مضر ہے جو سر درد، سینے کے درد، دل کی بے ترتیب دھڑکن اور متلی سمیت مختلف بیماریوں کا سبب بنتا ہے،اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ عائد پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلوچستان فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2014ء کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Load/Hide Comments