دوا ساز کمپنی کو قیمتوں اضافے کی اجازت نہیں دی جاسکتی،سندھ ہائی کورٹ

کراچی:سندھ ہائیکورٹ نے جان بچانے والی دوا ریسوفین کی قیمت میں اضافے سے متعلق درخواست پر فیصلہ سنادیاعدالت نے نجی کمپنی(مارٹن ڈو)کی جانب سے دائر درخواست مسترد کردی۔منگل کوجسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس یوسف سعید پر مشتمل بینچ نے فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ دوا ساز کمپنی کو قیمتوں اضافے کی اجازت نہیں دی جاسکتی،نجی کمپنی نے ڈرگ اپلیٹ بورڈ کے فیصلے خلاف آئینی درخواست دائر کی تھی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھاڈرگ پرائسنگ کمیٹی نے کافی عرصے سے دوا ریسوفین کی قیمت میں اضافے کی منظوری نہیں دی تھی،کمپنی نے ریسوفین کی قیمت 198 روپے مقرر کرنے کی درخواست کی تھی،ڈرگ پرائسنگ کمیٹی نے دوا کی قیمت 158 روپے مقرر کردی،جو نا کافی ہے،خام مال فراہم کرنے والے کمپنیوں نے قیمت میں اضافہ کردیا ہے جبکہ ریسوفین کی قیمت میں اضافے سے متعلق ڈرگ پرائسنگ کمیٹی کے فیصلے کو ڈرگ اپلیٹ بورڈ نے بھی برقرار رکھا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں