موجودہ حالات کے باعث بیرون ملک پاکستانیوں میں بے چینی پائی جاتی ہے،زلفی بخاری

اسلا م آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری نے کہاہے کہ موجودہ حالات کے باعث بیرون ملک پاکستانیوں میں بے چینی پائی جاتی ہے،مشکل گھڑی میں ہم وطنوں کی ہر قسم کی ضروریات پوری کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ بدھ کو کورونا وائرس کے متاثرین کے لیے پارلیمنٹ کی فنکشنل کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری نے بتایاکہ عرب امارات اور سعودی وزیر برائے افرادی قوت عبداللہ بن نصیر سے ویڈیو لنک پر رابطہ ہوا۔انہوں نے کہاکہ دنیا بھر میں پاکستانی مزدور اور لیبر کمیونٹی کو درپیش مسائل اور ممکنہ حل کے لیے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حالات کے باعث بیرون ملک پاکستانیوں میں بے چینی پائی جاتی ہے۔انہوں نے کہاکہ مشکل گھڑی میں ہم وطنوں کی ہر قسم کی ضروریات پوری کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بہت سے ممالک میں اپنی ایمبیسی اور مخیر حضرات سے رابطہ کر کے پاکستانیوں کی مدد کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سعودی قطر اور عرب امارات کی حکومتوں سے درخواست ہے کہ وہ پاکستانی مزدوروں سے تعاون بڑھائیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں،سعودی نے ہر قسم کے ویزے میں دسمبر تک توسیع کر دی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستانی محنت کشوں کو ملازمت سے برطرف نہیں کریں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں