بریگزٹ کے بعد کے تعلقات طے کرنے کے لیے مذاکراتی عمل شروع

برسلز:یورپی یونین اور برطانیہ کے مابین بریگزٹ کے بعد کے تعلقات طے کرنے کے لیے مذاکراتی عمل شروع ہو گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق تجارت، زراعت، سلامتی، ٹرانسپورٹ، توانائی اور دیگر کئی شعبوں کے بارے میں ان مذاکرات میں یورپی وفد کی سربراہی میشل بارنیئر کر رہے ہیں جبکہ برطانوی مذاکرات کاروں کے سربراہ لندن حکومت کے مشیر ڈیوڈ فروسٹ ہیں۔ برطانیہ کو اس سال کے آخر تک خصوصی حیثیت حاصل ہے یعنی اس دوران وہ یورپی یونین کے رکن کی طرح ہی تجارت کر سکتا ہے۔ مذاکرات کاروں کی کوشش ہو گی کے 31 دسمبر سے قبل معاملات طے کر لیے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں