جمہوریت کے نام پر بدترین ڈکٹیٹر شپ نافذ ہے‘ ڈاکٹر مالک بلوچ

سندھ:نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے نیشنل پارٹی سندھ وحدت کے سیکرٹریٹ کا تفصیلی دورہ کیا اس موقع پر کارکنوں نے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا کہ ہمارا ملک اس وقت انتہائی نازک صورتحال سے دو چار ہے ملک پر جمہوریت کے نام سے بدترین ڈکٹیٹر شپ نافذ ہے قومی نوعیت کے فیصلے پارلیمنٹ سے باہر ہورہے ہیں احتساب کے نام پر مخالف سیاستدانوں کو انتقام کا نشانہ بنا یا جارہا ہے اخبارات اورالیکٹرونک میڈیا کو پابند کر دیا گیا ہے من پسند صحافیوں کے ذریعے حکومت کی ناکامیوں کی پردہ پوشی کی جارہی ہے جبکہ حقائق یہ ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت پاکستان کی تاریخ کی ناکام ترین حکومت ہے اس حکومت نے اپنے مختصر سے دور حکومت میں مہنگائی،بے روزگاری،کرپشن اورلاقانونیت کے ہاتھوں سے عوام کا جینا مشکل بنا دیا ہے حکومت کی ناکام معاشی پالیسیوں کی وجہ سے ملک دیوالیہ ہونے کے قریب ہے اندرونی اور بیرونی قرضوں میں بے پناہ اضافہ ہوچکا ہے لیکن تعجب کی بات ہے کہ اس قدر بگڑتی ہوئی صورتحال کا تدارک کرنے کے بجائے حکمران سب اچھا ہے کے نعرے لگارہے ہیں ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا کہ وام کو اس بد ترین صورتحال سے نجات دلانے کیلئے ملک کی تمام جمہوریت پسند اور عوام دوست جماعتوں کو مل کر جدوجہد کرنی ہوگی انہوں نے کہا کہ مہنگائی،بے روزگاری کی خاتمے اور حقیقی جمہوریت کی بحالی پارلیمنٹ کی بالادستی اور آئینی اداروں کے احترام کرنے کیلئے نیشنل پارٹی اپنی جدوجہد کو جاری رکھے ہوئے ہے داکٹر مالک بلوچ نے پاررٹی کی تنظیمی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وحدتوں میں اپنی تنظیم رکھتی ہے ہماری جامعات نے گزشتہ دنوں کوہلو،سبی،بارکھان، چاغی،خاران، نوشکی،نصیر آباد اور بلوچستان کے دیگر اضلاع میں بڑے بڑے اجتماعاعت منعقد کرنے کے علاوہ سندھ،پنجاب،خیبر پختونخوا میں پارٹی کے بڑے پروگرام کئے ہیں اس موقع پر نیشنل پارٹی سندھ کے نائب صدر توصیف ملک،جنرل سیکرٹری مجید ساجدی،ڈپٹی جنرل سیکرٹری کامران خان اور دیگر اور کارکن بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں