آصف زرداری‘ نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی کے خلاف ریفرنس دائر
اسلام آباد:نیب کی جانب سے سابق صدر اور وزرائے اعظم کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کر دیا گیا،نیب ریفرنس میں کہا گیا کہ سابق صدر آصف زرداری، سابق وزیراعظم نواز شریف اور سید یوسف رضا گیلانی پر عہدے کے غلط استعمال سے غیر قانونی گاڑیاں خریدنے کا الزام ہے۔پیر کو قومی احتساب بیورو(نیب) کی جانب سے احتساب عدالت اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری،سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس دائر کر دیا۔ نیب کی جانب سے ریفرنس میں کہا گیا کہ سابق صدر آصف زرداری، سابق وزیراعظم نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی کے دور میں غیر قانونی گاڑیاں حاصل کیں، آصف زرداری نے انور اور عبدالغنی مجید کے ذریعے صرف 15فیصد ادائیگی کی اور گاڑیوں کی ادائیگی عبدالغنی مجید نے جعلی اکاؤنٹس سے کی۔