فواد چوہدری نے رویت ہلال کمیٹی میں وزارت سائنس کی شمولیت خوش آئند قرار دے دی

اسلام آباد: وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے رویت ہلال کمیٹی میں وزارت سائنس کی شمولیت خوش آئند قرار دے دی اور کہا مذہبی تہوارہمارے اتحاد کاباعث ہونے چاہئیں نہ کہ تفریق کا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہویے کہا کہ رویت ہلال کمیٹی میں وزارت سانئس کی شرکت خوش آئندہے، کابینہ اجلاس میں ایک چانداورایک عیدسے متعلق قانون سازی کافیصلہ کیا گیا تھا۔فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ مذہبی تہوار ہمارے اتحاد کا باعث ہونے چاہئیں، جمہوریت میں فیصلوں سے متعلق ہرایک کی اپنی رائے ہوتی ہے، پارلیمان میں مجموعی طورپرروابط بہت اچھے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں طبی عملے اورڈاکٹروں کوساتھ لیکرچلناچاہیے، ہمیں اپنے ڈاکٹروں اور طبی عملے پر فخر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں