رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس شروع


میٹ آفس کراچی میں ہونے والے مرکزی اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن کر رہے ہیں جس میں زونل کمیٹیوں کے ارکان بھی شریک ہیں۔اجلاس میں محکمہ موسمیات کے ماہرین اور پہلی بار وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی کا نمائندہ بھی شامل ہے۔ امریکا اور کینیڈا کی مسلم تنظیموں نے 24 اپریل کو پہلے روزے کا اعلان کردیاوزارت سائنس وٹیکنالوجی کا نمائندہ پہلی بار مرکزی رویت ہلال کمیٹی میں شامل’خیبر پختونخوا میں 23 اپریل کو دوربین سے بھی چاند نظر نہیں آسکتا’خیال رہے کہ گزشترہ روز وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا تھا کہ خیبر پختونخوا میں رمضان کا چاند 23 اپریل کو نظر آنے کا امکان نہیں ہے جبکہ محکمہ موسمیات کا بھی کہنا ہے کہ 23 اپریل کو چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں۔ وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی کے مطابق آج غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر بارہ گھنٹے سے بھی کم ہوگی جس کے باعث چاند نظر نہیں آسکے گا۔دوسری جانب سعودی عرب سمیت کئی اسلامی ممالک میں بھی رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے بھی آج اجلاس ہوں گے۔ امریکا اور کینیڈا کی کلینڈر پر عمل کرنے والی مسلم تنظیموں نے جمعے کوپہلے روزے کا اعلان کیا ہے۔