صادق سنجرانی ایوان بالا کا اجلاس بلانے کیلئے متحرک


اسلام آباد:چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی ایوان بالا کا اجلاس بلانے کیلئے متحرک ہوگئے،چیئرمین سینیٹ کی ہدایت پر وزارت پارلیمانی امور کو خط بھجوا دیا گیا۔ جمعرات کو چیئرمین سینیٹ نے مئی کے پہلے ہفتے میں سینیٹ اجلاس بلانے کی ہدایت کی۔وزارت پارلیمانی امور کو سینیٹ اجلاس بلانے کے لئے سمری صدر کو بھجوانے کی سفارش کی گئی،بیس مارچ کے بعد سینیٹ کا کوئی اجلاس نہ بلایا جا سکا،سینیٹ کا دو سو اٹھانوے واں اجلاس کرونا کی نذر ہو گیا،چیئرمین سینیٹ نے اجلاس کے لئے سپیکر سے قومی اسمبلی ہال بھی مانگ رکھا ہے۔
Load/Hide Comments