نیا پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس بڑھ رہے ہیں، شیری رحمان
اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی نے پیٹرولیم لیوی بڑھانے کا حکومتی فیصلہ مسترد کر دیا اور کہا ہے کہ حکومت نے پیٹرولیم لیوی 106 فیصد تک بڑھا دی ہے،عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں مگرنیا پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس بڑھ رہے ہیں، 4 کھرب 80 ارب روپے کا ریونیو شارٹ فال حکومت اپنی نااہلی کی وجہ سے ہے،حکومت اپنی نااہلی کی سزا عوام کو دے رہی، پیٹرولیم لیوی بڑھانے سے عوام پر بوجھ پڑے گا۔پیر کو اپنے ایک بیان میں پیپلز پارٹی پارلیمنٹریز کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ حکومت نے پیٹرولیم لیوی 106 فیصد تک بڑھا دی ہے،عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں مگرنیا پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس بڑھ رہے ہیں،پیٹرولیم مصنوعات سستی ہونی چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ 4 کھرب 80 ارب روپے کا ریونیو شارٹ فال حکومت اپنی نااہلی کی وجہ سے ہے،حکومت اپنی نااہلی کی سزا عوام کو دے رہی، پیٹرولیم لیوی بڑھانے سے عوام پر بوجھ پڑے گا، پیپلز پارٹی کے دور میں تیل کی عالمی منڈی میں قیمت 120 ڈالر فی بیرل تھی،لیکن ملک میں تیل کی قیمت 63 روپے لیٹر رہی۔سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ اس وقت عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 50 ڈالر فی بیرل ہے،مہنگائی سرکار عوام پیٹرول 112 روپے لیٹر بیچ رہی ہے،عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں 19 فیصد کمی ہوئی ہے،مہنگائی سرکار نے پیٹرولیم مصنوعات میں صرف 4 فیصد کمی کی ہے، حکومت نے ملکی زراعت اور صنعت کو تباہ کر دیا ہے۔