صدر عارف علوی کے الفاظ کے استعمال پر سوشل میڈیا پر بحث

سوشل میڈیا پر ویسے تو ہونے والے بحث مباحثے تیزی سے اپنا رخ بدلتے رہتے ہیں لیکن کبھی کبھی کچھ ایسے واقعات اور بیانات سامنے آتے ہیں جو ان گنت تبصروں کا دروازہ کھول دیتے ہیں۔ایسا ہی ہوا پاکستان کے صدر عارف علوی کے ساتھ بھی جب منگل کو انھوں نے ایک پاکستانی نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیا جس میں ان کے کہے گئے الفاظ سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگے۔ اپنے اس انٹرویو میں صدر عارف علوی نے کورونا کی وبا کے دوران مساجد میں باجماعت نماز اور تراویح کی ادائیگی کے حوالے سے علما سے کیے گئے اپنے معاہدے کا دفاع تو کیا ہی مگر توانائی کے شعبے کے متعلق رپورٹ پر ان کی رائے اور اس کے لیے استعمال کیے گئے الفاظ پر زیادہ بحث ہو رہی ہے۔صدر عارف علوی نے میزبان حامد میر کے ایک سوال کے جواب میں توانائی کے شعبے کی انکوائری رپورٹ سے متعلق کہا کہ ‘قوم کے ساتھ ریپ نہیں بلکہ گینگ ریپ ہوا ہے۔’پاکستان پیپلز پارٹی کی ممبر قومی اسمبلی پلوشہ خان نے ان الفاظ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ‘اتنے بڑے اور پر وقار عہدے کے لیے اتنی چھوٹی ذہنیت کا آدمی؟ پاکستان کے بارے میں ان الفاظ پر صدر علوی کا مواخذہ ہونا چاہیے۔’

اپنا تبصرہ بھیجیں