پاکستان میں کورونا سے مزید10افراد جاں بحق

اسلام آباد:پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید10افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار 892ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 310 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 21 ہزار47 ہوگئی۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں46 ہزار991 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 0.65 فیصد رہی۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 79 ہزار 664، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 81 ہزار 053، پنجاب میں 4 لاکھ 44 ہزار320،اسلام آباد میں ایک لاکھ 8 ہزار329، بلوچستان میں 33 ہزار 606، آزاد کشمیر میں 34 ہزار 646 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 429 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 060افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 658، خیبرپختونخوا 5 ہزار 915، اسلام آباد 964، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 363 اور آزاد کشمیر میں 746 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں