رمضان کا چاند نظرآگیا، کل پہلا روزہ ہوگا، مفتی شہاب پوپلزئی

پشاور:پاکستان میں رمضان کے چاند پھر متنازع ہو گیاخیبرپختونخوا میں کل پہلا روزہ ہوگا تفصیلات کے مطابق مسجد قاسم کے مفتی شہاب پوپلزئی نے کہا کہ خیبر پختونخوارمضان المبارک کا چاند نظر آنے کی مختلف شہروں سے شہادتیں موصول ہوئی ہیں لہذا خیبر پختونخوامیں پہلا روزہ جمعہ 24اپریل کو ہوگاواضح رہے کہ قبل ازیں مفتی منیب الرحمن سرکاری طور پر ہفتے کے روز پہلا روزہ رکھنے کا اعلان کرچکے ہیں،مسجد قاسم کے مفتی شہاب پوپلزئی نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوے کہا ہے کہتمام گواہان کی گواہی کو شرعی میزان پر تولنے کے بعد صوبہ خیبر پختونخواہ کے رویت ہلال کمیٹی نے کل بروز جمعہ المبارک کو یکم رمضان کا اعلان کیا ہے۔ ان شاء اللہ کل پہلا روزہ ہوگاآپ سب کو میری طرف سے رمضان کے یہ مقدس لمحات بہت بہت مبارک ہو

،
بعد ازاں ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ حسب روایت ہم نے وفاقی رویت ہلال کمیٹی کے ممبران کو یقین دہانی کرائی کہ اگر ہمارے پاس گواہان آئے تو ہم وہ گواہان آپ تک پہنچانے کے اقدامات کریں گےپھر آپ شرعی رو سے اپنی تسلی کرکے فیصلہ کریں ۔انکی ہٹ دھرمی برقرار ہے۔لیکن الحمد للہ کل پورے پاکستان میں اہل ایمان روزہ رکھیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں