ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز ملازمین کا احتجاج، اسٹورز بند

ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں ہڑتال کردی، ہڑتال کے باعث شہریوں کی بڑی تعداد رمضان پیکیج کے تحت خریداری کئے بغیر گھروں کو واپس لوٹ گئییوٹیلیٹی اسٹورز یونین اور انتظامیہ کے درمیان مذاکرات ناکام ہونے کے بعدملازمین نے ہڑتال کردی۔حیدرآباد ریجن کے 53 یوٹیلیٹی اسٹورز بند کردیئے گئے ہیں، سکھر ریجن کے بھی 96 یوٹیلیٹی اسٹورز بند ہیں، جیکب آباد میں قائم 9 یوٹیلیٹی اسٹورز بند ہونے سے صارفین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ضلع گھوٹکی میں 40 اور لاڑکانہ کے تمام 52 یوٹیلیٹی اسٹورز بند پڑے ہیں۔اس کے علاوہ گوجرانوالہ میں بھی ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں یوٹیلیٹی اسٹورز بند کردیئے ہیں، چیچہ وطنی میں ملازمین کی ہڑتال کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔یوٹیلیٹی اسٹورز ملازمین کا کہنا ہے کہ تنخواہوں میں اضافہ اور عارضی ملازمین کو مستقل کرنے سمیت دیگر مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں