منی بجٹ،پی ٹی آئی کےاراکین اسمبلی کو اپنےحلقوں میں مشکلات ہونگی،محمدزبیر

کراچی:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ منی بجٹ آنے سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اراکین اسمبلی کو اپنے حلقوں میں مشکلات ہونگی۔ بات کرتے ہوئے نوازشریف اور مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر نے کہا کہ منی بجٹ سے عوام پر 350 بلین روپے کا بوجھ پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ منی بجٹ سے مہنگائی بڑھے گی اور عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوگا، عام آدمی کا سیلز ٹیکس سے کوئی تعلق نہیں ہوتا، قیمت بڑھنے سےعوام کا اپنا بجٹ خراب ہوجائے گا۔

محمد زبیر کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر آزادانہ انتخابات ہوں تو آئندہ پاکستان تحریک انصاف کو ووٹ نہیں پڑے گا۔
انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب ہمیشہ پہلے گرانٹ دیتا تھا تاہم اس مرتبہ انہوں نے 4 فیصد ریٹ پر پاکستان کو قرضہ تھا جو کہ بہت زیادہ شرح تھی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک کے گورنر آئی ایم ایف کے ملازم ہیں، وہ وہاں سے چھٹی لے کر آئے ہیں، بینک کی نوکری کے بعد وہ واپس بیرون ملک چلے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں