بینکوں سےکم آمدنی والوں کیلیےقرضوں کی سہولت فراہم کررہےہیں،عمران خان

لاہور:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بینکوں سے کم آمدنی والوں کے لیے قرضوں کی سہولت فراہم کررہے ہیں۔

لاہورمیں وزیراعظم عمران خان نیاپاکستان قومی صحت کارڈ تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلاحی ریاست کاماڈل مسلم دنیامیں بدقسمتی سینظرنہیں آئیگا، ہماریبزرگوں نے فیصلہ کیاتھاکہ پاکستان ایک فلاحی ریاست ہوگی، فلاحی ریاست عام آدمی کی بنیادی ضروریات پوری کرتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ پہلی دفعہ پاکستان کی تاریخ میں ہوا ہے کہ بینک اب گھر خریدنے کیلیے تنخواہ دار طبقے کو قرض دے سکیں گے۔وزیراعظم نے بتایا کہ 260 ارب روپے کے قرض کے لیے لوگوں نے درخواست دی ہے،110 ارب روپے کے قرض منظور ہوچکے ہیں اور 34 ارب روپے دئیے جاچکے ہیں جن سے مکانات کی تعمیر شروع ہوچکی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ 54فیصد پاکستان کے گھرانوں کو آٹا،دال اور گھی پرسبسڈی دے رہیہیں، 20لاکھ خاندانوں کو گھر بنانے کیلئے سود کے بغیر قرضہ دیا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ نجی شعبہ اب خود اسپتال بنائے گا اور مارچ 2022تک3کروڑ خاندانوں کو صحت کارڈ مل جائے گا۔اس حوالے سے وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ ہیلتھ کارڈ سے ملک میں پورا ہیلتھ اسٹرکچر بن جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں