ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے مطالبات تسلیم نہ ہونے پر احتجاجاََ روڈ پر او پی ڈیز شروع کر دی

کوئٹہ:ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن نے مطالبات تسلیم نہ ہونے پر احتجاجاََ روڈ پر او پی ڈیز شروع کردی۔جمعہ کے روز ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے مطالبات تسلیم نہ ہونے کے خلاف احتجاجاََ روڈوں پر ٹیبل لگا کر او پی ڈیز میں مریضوں کا چیک اپ شروع کردیاہے۔ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں ڈاکٹر یاسر اچکزئی،ڈاکٹر صمد پانیزئی ودیگر کی جانب سے مختلف امراض کے مریضوں کا معائنہ کیاگیا اور انہیں دوائی کی پرچی لکھ کردیا گیا۔ان کاکہناتھاکہ جب ہسپتالوں میں سہولیات کی فقدان ہو ں تو اس سے بہتر ہے کہ ہم روڈوں پر او پی ڈیز شروع کرے،بنیادی ادویات ہسپتالوں میں نہیں ملتی جب تمام تر نزلہ ڈاکٹروں پر گرایاجاتاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں