لاہور، سی ٹی ڈی کی انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 9مشتبہ افراد گرفتار

لاہور:کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کر کے مختلف اضلاع سے کالعدم تنظیم کی9 دہشتگرد وں کو گرفتارکر کے بارودی مواد برآمد کر لیا۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق پنجاب بھر میں 119 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کئے گئے، اس دوران124 مشکوک افراد سے پوچھ گوچھ کی گئی۔ ترجمان کے مطابق گرفتار دہشتگردوں میں منیب،رفیق،نعیم،اقبال،احسن،حمادالرحمن شا،عبدالوحید،شوکت حسین،اختر خان اور احمد آفتاب شامل ہیں۔دہشتگردوں سے ہینڈ گرینیڈ،الیکٹرک سوئچ،ڈیٹونیٹرز،بارودی مواد برآمد کر لیا گیا۔ ترجمان کے مطابق گرفتار تمام دہشتگرد وں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں