ن لیگ اور پی پی کی فارن فنڈنگ رپورٹ بھی جاری کی جائے، وفاقی وزراء

وفاقی وزرا نے مطالبہ کیا ہیکہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی بھی فارن فنڈنگ رپورٹ جاری کی جائے۔
وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ الزامات تو بہت بڑے لگتے رہے ہیں، بے نظیر ماضی میں نواز شریف پر اسامہ بن لادن سے امداد لینے کا الزام لگاتی رہی ہیں، جب فنڈنگ کی رپورٹ قوم کے سامنے آئے گی تو سب کو پتہ چل جائے گا کہ تحریک انصاف نے سب سے زیادہ شفاف طریقے سے پیسا اکٹھا کیا۔
پی ٹی آئی نے کتنے اکاؤنٹ ظاہر کیے اور کتنے چھپائے، اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ سامنے آگئی
وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہیکہ الیکشن کمیشن کھلی عدالت میں کیس چلائے ہمیں اعتراض نہیں، سپریم کورٹ کیفیصلے پر الیکشن کمیشن کو تمام جماعتوں کی جانچ پڑتال کرنی ہے۔
فرخ حبیب نیکہا کہ 45کروڑ روپیکے فنڈز کا مسلم لیگ ن نے نہیں بتایا، مسلم لیگ ن نے 9 اکاؤنٹس کو خفیہ رکھا ہوا تھا، پیپلز پارٹی نے بھی 2013 میں 9، 2014 میں 11 اور 2015 میں 11 اکاؤنٹس کو چھپایا، پیپلز پارٹی کے 35کروڑ روپیکی فنڈنگ پرکوئی تفصیلات موجود نہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہیکہ فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن نے حقائق سامنے رکھے، نواز لیگ اور پیپلزپارٹی کے اکاؤنٹس بھی سامنے رکھے جائیں، تاکہ عوام کو اندازہ ہوسکیکہ کون سی پارٹی کیسے فنڈنگ کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں