کوئٹہ ریلوے اسٹیشن کے باہر رکھے گئے اسٹیم انجن کو ہٹانے کا منصوبہ

کوئٹہ کوئٹہ کے شہریوں کیلئے محکمہ ریلوے کی جانب سے زرغون روڈ پر ریلوے انجن رکھا تھا جو کوئٹہ کے شہریوں کیلئے توجہ کا مرکز تھا لیکن ڈی ایس ریلوے کوئٹہ نے ڈی ایس آفس کے ارد گرد دیوار لگا کر کوئٹہ کے شہریوں کو اس سے محروم کر دیئے ہیں عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا کہ ڈی ایس ریلوے انجن کے گرد دیوار لگانے کی بجائے جنگلہ رہنے دی جائے جب اس سلسلے میں نمائندہ انتخاب نے ریلوے حکا م سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ سیکورٹی کے پیش نظر چار دیواری لگا ئی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں