فوج کا کوئی ریٹائرڈ یا حاضر سروس ملازم ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر نادرا میں کام نہیں کر رہا ہے، علی محمد خان

اسلام آباد:وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے وضاحت کی ہے کہ نادرا میں 6 ملازمین ڈیپوٹیشن پر کام کر رہے ہیں تاہم مسلح افواج کا کوئی ریٹائرڈ یا حاضر سروس ملازم ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر نادرا میں کام نہیں کر رہا۔منگل کوسینٹ میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر مشتاق احمد کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نادرا میں 6 ملازمین ڈیپوٹیشن پر کام کر رہے ہیں، ان ملازمین کو 10 فیصد ہیڈ کوارٹرز اور یوٹیلٹی الاؤنس اور 20 فیصد ڈیپوٹیشن الاؤنس کے علاوہ ان کے ابتدائی محکموں کی طرف سے جاری کردہ ایل پی سی کے مطابق بنیادی پے سکیل میں تنخواہیں دی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلح افواج کا کوئی ریٹائرڈ یا حاضر سروس ملازم ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر نادرا میں کام نہیں کر رہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں