؎گلوکارہ آئمہ بیگ کے تمام بینک اکاؤنٹس منجمد

لاہور : ایف بی آر نے گلوکارہ آئمہ بیگ کے تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کردیے۔بتایاگیاہے کہ ایف بی آر نے گلوکارہ آئمہ بیگ کے تمام بنک اکاونٹس منجمد کردیئے۔ذرائع کے مطابق معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے ایف بی آر کی کارروائی سے قبل ہی اپنے اکاونٹس سے رقم نکلوالی۔گلوکارہ نے اپنے بنک اکاونٹس سے اڑھائی کروڑ روپے سے زائد رقم نکلوا کراکاونٹس خالی کردیئے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ ایف بی آر کو آئمہ بیگ کے بنک اکاونٹس سے ریکوری نہ ہو سکی۔گلوکارہ انکم ٹیکس کی مد میں ایف بی آر کی ساڑھے آٹھ کروڑ کی نادہندہ ہیں۔ایف بی آر نے آئمہ بیگ کی گاڑیاں ضبط کرنے کیلئے کارروائی شروع کررکھی ہے۔یاد رہے کہ گلوکارہ آئمہ بیگ سال 2020,2019,2018 کے انکم ٹیکس کی نادہندہ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں