ہماری سیاست جذباتی نعروں کی بجائے عوام کے مسائل حل کر نے کیلئے ہے، نیشنل پارٹی

نوکنڈی:نیشنل پارٹی کی سیاست جذباتی نعروں کی بجائے بلوچستان کے مسائل کے حل کے لئے سنجیدگی سے جدوجہد کررہی ہے ریکودک کے خفیہ معاہدے کے خلاف نیشنل پارٹی نے جس انداز میں آواز اٹھائی ہے اس پر ہمیں فخر ہے اس وقت بلوچستان میں اگر کوئی سیاسی پارٹی حقیقی معنوں میں بلوچ ساحل وسائل کے دفاع کے لئے جدوجہد کررہی ہے تو وہ صرف نیشنل پارٹی ہی ہے یہی وجہ ہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں سے لوگ جوق در جوق نیشنل پارٹی میں شامل ہورہے ہیں ان خیالات کااظہار نیشنل پارٹی کے سابق ضلعی صدر طارق سنجرانی ضلعی جنرل سیکرٹری شوکت ناز بلوچ نے تحصیل نوکنڈی آفس میں نیشنل پارٹی ورکرزسے خطاب کرتے ہوئے کیاجبکہ طارق سنجرانی شوکت ناز بلوچ اور تحصیل نوکنڈی کے صدر واحدبخش شیرزئی نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ آج بلوچستان کے وسائل کو لوٹنے کے ساتھ بلوچ قوم کو معاشی حوالے سے کمزور کرکے بلوچ شناخت ثقافت اور وجود کوختم کرنے کی سازشیں زور پکڑتی جارہی ہے اس سلسلے کی ایک کڑی بارڈرزکی بندش اور ٹوکن سسٹم ہے جس میں لوگوں کو غیر سیاسی قوتوں کے تابعداری لانے کے لئے ایسے سسٹم متعارف کرائے گئے ہیں مگر یہ سازشیں بھی ناکام ہونگے کیونکہ اب بلوچ قوم کو ایک ملک گیر منظم اور مضبوط پارٹی نیشنل پارٹی کی شکل میں ملی ہے نیشنل پارٹی کے قیادت نے اپنے سیاسی پختگی سنجیدگی اورایماندارانہ سوچ کے تحت ایسے کسی عمل میں شامل نہیں رہے جس سے تاریخ میں انکے نام سوداگروں کے لسٹ میں شامل ہو ڈاکٹرمالک بلوچ کا اڑھائی سالہ دور حکومت ایک مثالی دور کے طور پر آج یادکیاجارہاہے انہوں نے کہا کہ ریکودک اور دیگروسائل کو لوٹنے سے بچانے کے لئے نیشنل پارٹی کو چاغی میں مضبوط کرنے کے لئے ورکرز کو شب وروز محنت کرکے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو پارٹی میں شامل کراناچائئے اور اپنے لوگوں کو آگائی دینے کے لئے ہرفردسے رابطہ تیزکرناہوگا اس موقع پر نیشنل پارٹی کے سابق صوبائی لیبرسیکرٹری سردار رفیق شیر بلوچ سابق سی سی ممبرسنگت سعید بلوچ ضلعی صدر میرعاطف بلوچ دالبندین تحصیل کے صدر ظفربلوچ سیکرٹری غلام اللہ بلوچ سینئررہنماوں روشن جان بلوچ چئیرمین عبدالحق بلوچ محمدبخش بلوچ عالم اقبال اوردیگربھی موجود تھے یاد رہے اس سے پہلے نیشنل پارٹی دالبندین اورنوکنڈی کے دوست نیشنل پارٹی چاغی کے ضلعی نائب صدر گل خان فقیرزئی کے بھابھی اور نیشنل پارٹی نوکنڈی کے سابق آرگنائزرمحمداسلم بلوچ کی والدہ کے فاتحہ خوانی پر گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں