نوجوان نسل کا کوروناوائرس کو سنجیدگی سے نہ لینا باعث تشویش ہے، جام کمال


وزیراعلئ بلوچستان جام کمال خان نے ٹوئٹ کرتے ہو ے بتایا کہ نوجوان نسل کا کوروناوائرس کو سنجیدگی سے نہ لینا باعث تشویش ہے۔۔نوجوان خود کو مضبوط سمجھنے کے احساس کے ساتھ گھروں سے باہر نکلتے ہیں ۔نوجوانوں کو اس بات کی سمجھ نہیں کہ وہ روزانہ کورونا وائرس اپنے بوڑھے والدین اور گھر کے بزرگوں تک لارہے ہیں ۔وزیراعلئ جام کمال خان نے کہا کہ نوجوانوں کو سمجھنا چاہۓ کہ بوڑھوں اور بزرگوں میں اتنی ایمیونٹی نہیں کہ وہ کورونا وائرس سے محفوظ رہ سکیں ۔وزیراعلئ بلوچستان نے اپیل کی ہے کہ خدارا نوجوان اپنے والدین اور گھر کے بزرگوں کا خیال رکھتے ہوۓ گھروں میں رہیں ۔
Load/Hide Comments