شہباز شریف کسی خوش فہمی میں نہ رہیں کہ درمیانی راستہ نکال کر وزیر اعظم بن جائینگے‘ فیاض الحسن چوہان

لاہور: صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ میں دعوے سے کہتا ہوں کہ شہباز شریف کو لیپ ٹاپ استعمال کرنا نہیں آتا، کسی خوش فہمی میں نہ رہیں کہ کوئی درمیانی راستہ نکال کر وزیر اعظم بن جائیں گے، انہوں نے اتنی لوٹ مار کی ہے اور مشکل حالات میں عوام کے لئے تین،چار ارب دے دیتے اس کا حساب نہیں مانگا جانا تھا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف جب سے لندن سے واپس آئے ہیں منفی سیاست کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ میں عوام کی خدمت کرنے واپس پاکستان جارہا ہوں لیکن ایک کمرے میں محدود ہیں، ایسا ظاہر کرنے کی کوشش کی گئی جیسے لاک ڈاؤن کے معاملے میں حکومت اور اداروں میں اتفاق رائے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف وزیراعظم بننے کی خوش فہمی سے نکل آئیں، شہبازشریف عمران خان کی حکومت کا خاتمہ کرکے کوئی درمیانی راستہ بنانے کی غلط فہمی میں نہ رہیں۔ انہوں نے کہا کہ آل شریف جانتی ہے کہ یہ پھنسے ہوئے ہیں اورابھی مزید کیسزکھلنے ہیں،انہوں نے ملک کو اتنا لوٹا ہے توکرونا سے ریلیف کے لئے عوام کو تین، چار ارب دیدیتے اس کا حساب نہیں مانگاجاناتھا۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف لیپ ٹاپ لیڈربنے ہیں لیکن چلانا نہیں آتا اور میں یہ دعوے سے کہتا ہوں،حفاظتی کٹس کے نام پر انہوں نے صرف صابن،سینیٹائزراورماسک دئیے۔ انہوں نے کہا کہ زرداری صاحب توبالکل ہی خاموش ہیں،کوئی جانتاہے کہ وہ کہاں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں