بساک کی مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی کا تیسرا اجلاس زیر صدارت ڈاکٹر شکیل بلوچ منعقد

بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی کا تیسرا اجلاس بزریعہ آن لائن زیر صدارت مرکزی آرگنائزر ڈاکٹر شکیل بلوچ منعقد، فروری 2022 کو بساک کا دوسرا مرکزی کونسل سیشن بیاد شہید پروفیسر صباء دشتیاری بلوچ، کفایت قرار بلوچ اور بنام اللّہ بخش بزدار بمقام کراچی میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی کا تیسرا آن لائن اجلاس زیر صدارت مرکزی آرگنائزر ڈاکٹر شکیل بلوچ منعقد ہوا جنمیں تنظیم کے سابقہ کارکردگی رپورٹ، تنظیمی امور، تنقیدی نشست اور آئندہ لائحہ عمل کے ایجنڈے سیر حاصل بحث رہے اور فروری 2022 کو بساک کے دوسرے مرکزی کونسل سیشن بیاد شہید پروفیسر صباء دشتیاری، کفایت قرار بلوچ اور بنام اللّہ بخش بزدار بمقام کراچی میں منعقد کرنے کا فیصلہ لیا گیا۔
اجلاس میں بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے مرکزی آرگنائزر ڈاکٹر شکیل بلوچ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تحکم پسندانہ نظام تعلیم میں طلباء اور طالبات کی سوچنے اور سمجھنے کی صلاحیت کو منجمد کیا جارہا ہے تاکہ انکی سوچ محدود دائرے میں رہے اور بلوچ سماج میں ہونے ظلم اور نا انصافی پر بلوچ قوم کے مستقبل کے معمار گوشہ نشینی اختیار کریں۔ منجمد زہن کو محدود دائرے سے نکالنے کیلئے سیاسی شعور سے آراستہ تربیت یافتہ اراکین ہی اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ ان کیلئے ہمیں نصابی تعلیم سے بڑھکر اپنے سماج اور قومی تاریخ کا مطالعہ کرنا چاہئے اور اپنے سرکلز میں سیاسی بحث و مباحثہ کو فروغ دینا چاہئے تاکہ تحکم پسندانہ نظام تعلیم کے زریعے عائد کردہ منجمد سوچ سے نکل کر اپنے قوم کو پسماندگی سے نکال کر ترقی کی راہوں پر گامزن کیا جاسکے۔ قومیں تب ترقی کرسکتی ہیں جب انکے نوجوان طبقہ انفرادی سوچ سے نکل کر اجتماعی مفادات کی خاطر جدوجہد کرنے کیلئے تیار رہتی ہیں۔ انفرادیت کے سوچ سے نکلنے اور اجتماعیت کا درس نیشنلزم کے نظریے پر حامل منظم تنظیمی پلیٹ فارم ہی سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔ تنظیم کسی درسگاہ سے کم نہیں۔
انہوں نے کہا کہ بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی نیشنلزم کے نظریے پر حامل بلوچ طلباء و طالبات کے ہر مسائل کے حل کیلئے صفحہ اول کا کردار ادا کرچکا ہے۔ تعلیمی اداروں میں طلباء و طالبات کیلئے ایک اہم سیاسی پلیٹ فارم کی حیثیت سے انکی سیاسی تربیت میں ہمیشہ پیش پیش رہا ہے۔ تعلیمی اداروں میں طلباء و طالبات کو درپیش مسائل کے حل کیلئے بساک کے کامریڈز کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ بساک پرامن سیاسی فلسفے پر یقین رکھتی ہے اپنے تعلیمی اور دیگر حقوق کے حصول کیلئے سائنسی طریقہ کار پر گامزن ہو کر تعلیم کے میدان میں خود کو منوانا پڑتا ہے۔ تعلیم کے بغیر ترقی کا خواب دیکھنا خام خیالی ہے۔ ایک کارکن تب تک مخلص اور ایماندار سیاسی کارکن کہنے کے لائق نہیں جب تک وہ اپنے مقصد سے مخلص اور ایماندار نہیں ہوسکتا، طلباء تنظیم کے اراکین کو تعلیمی ادارے میں سب سے پہلے باقاعدہ طور پر اپنے کلاسز میں ریگولر کلاس لینا چاہیئے جب تک وہ کلاس میں بہترین کارکردگی پیش نہیں کرسکتا تو وہ ایک مثالی سیاسی کارکن نہیں بن سکتا، بساک کے اراکین کو تعلیم اور سیاست کے میدان میں بہترین اور مثالی کارکردگی پیش کرنا چاہئے تاکہ انکی مثالی کارکردگیوں کے اثرات دیگر آنے والے طلباء و طالبات کیلئے روشن راہیں ہموار کرنے کا سبب بن سکیں۔
بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے مرکزی ڈپٹی آرگنائزر زبیر قومی نے اجلاس میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بساک کے دوستوں کی طویل کوششوں اور انتھک جدوجہد سے بساک ایک کمیٹی سے منظم تنظیم کی شکل اختیار کر چکی ہے جو کہ پورے بلوچ قوم کے نوجوانوں کیلئے ایک نیک شگون ہے۔ جس مقصد کیلئے تنظیمی پلیٹ فارم تشکیل دی گئی ہے ہمیں انکو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے اہم پالیسی مرتب کرنا چاہئے تاکہ تعلیم اور سیاست کے میدان میں بساک کے اراکین لیڈر کی حیثیت سے خود کو منوا سکیں۔ قوم کیلئے لیڈر پیدا کرنا سیاسی تربیت اور سیاسی پلیٹ فارم کے بغیر ممکن نہیں۔ سیاسی تنظیمیں ایک درسگاہ کی حیثیت رکھتے ہیں بشرطیکہ تنظیمی قیادت اہم پالیسی مرتب کرکے اپنے اراکین کو سیاسی شعوری آبیاری کیلئے جدوجہد میں اہم کردار ادا کرنے میں پیش پیش رہیں۔
اجلاس میں بساک کے مرکزی ڈپٹی آرگنائزر زبیر قومی نے کہا کہ مرکزی کونسل سیشن تنظیم کا سب سے اعلیٰ اور با اختیار ادارہ ہوتا ہے جنمیں تنظیمی کاموں کو سر انجام دینے کیلئے اہم پالیسی مرتب کرکے فیصلہ لیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کونسل سیشن میں شرکت کرنے کیلئے کارکنوں کو برپور تیار رہنا چاہئے تاکہ کونسل سیشن میں بہترین تجاویز پر بغور جائزہ لیکر اہم پالیسی مرتب کیا جاسکے۔
اجلاس کے آخر میں فروری 2022 کو بساک کے دوسرے مرکزی کونسل سیشن بیاد شہید صباء دشتیاری، کفایت قرار اور بنام اللّہ بخش بزدار بمقام کراچی میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا تنظیم تمام زونز کو باقاعدہ طور تلقین کرتی ہے کہ کونسل سیشن کیلئے برپور تیاری کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں