بلوچستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، نورمحمد دمڑ

کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء سنیئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے بلوچستان میں دہشت گردی کے مختلف واردات کیچ میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پرحملہ،ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی میں ہونے والے بم دھما کے، چمن اور کچھی میں لیویز اہلکاروں کو شہید کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ کیچ میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے حملے میں پاک فوج کے شہید جوانوں کی وطن عزیز کیلئے قربانی کو خراج عقیدت کرتے ہوئے کہاکہ پاک فوج کے جوانوں نے دہشت گردوں نے سینہ تان کر مقابلہ کرتے ہوئے انکے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے وطن کادفاع کرتے ہوئے ملک پر اپنی جانوں کو قربان کردیا ہے کیچ دہشت گردوں کے حملے میں شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہے وطن عزیز کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے جوان قوم کے حقیقی ہیرو ہیں،وطن عزیز کے امن کیلئے اپنا آج قربان کرنے والے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں،قوم شہداء کی عظیم قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی،شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی ہے اور غمزدہ خاندانوں کے غم اور دکھ میں حکومت اور عوام برابر کے شریک ہیں دہشت گرد بزدلانہ کارروائیوں سے قوم کے حوصلہ پست نہیں کرسکتے، بہادر سپوتوں نے اپنی قیمتی جانیں وطن کے امن کے لیے قربان کیں،شہدا ء کی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں،حکومت، عوام کی تمام تر ہمدردیاں شہدا ء کے لواحقین کے غمزادہ خاندانوں کے ساتھ ہے انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں قیام امن کیلئے پاک فوج کے جوانوں کی قربانیاں ناقابل فراموش ہے انہوں نے کہاکہ صوبے دہشت گردوں اور انکے نیٹ ورک کے خاتمے کیلئے حکومت، فورسز اور عوام ایک پیج پر ہے پاک فوج ودیگر فورسز کے جانباز سپاہوں کی قربانیوں کی بدولت صوبے میں دہشت ملوث دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے اب انہیں کئی سرچھپانے کا جگہ بھی نہیں ملے گا سینئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی میں دھماکہ کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دھماکے میں پارٹی رہنماء سابق وزیر داخلہ و سینیٹر سرفراز بگٹی کے کزن اور دیگر4 افراد کے دھماکے میں شہادت پر انتہائی دکھ اور افسوس کااظہار کیا ڈیرہ بگٹی سوئی میں امن فورس کے اہلکاروں کو نشانہ بنا نے والے ملک دشمن اپنی بزدلی کا ثبوت دے رہے ہیں،دھماکے میں شہید اہلکاروں کی درجات کی بلندی اور زخمی ہونے والے افراد کی مکمل صحت یابی کیلئے دعاگوں ہوں سنیئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے چمن اور کچھی لیویز اہلکاروں کو شہید کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہید لیویز اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا اور شہید لیویز اہلکاروں کے لواحقین سے تعزیت کااظہار کرتے ہوئے شہداء کے درجات بلندی اور لواحقین سے دلی ہمدردی کااظہار کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں