خواتین دنیا کی ایک جیتی جاگتی حقیقت ہے,نیشنل پارٹی

نیشنل پارٹی صوبائی خواتین سیکرٹری کلثوم نیاز بلوچ اور سنئیر رہنماء سلمہ قریشی نے نوجوان خواتین کی نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کو خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ک خواتین دنیا کی ایک جیتی جاگتی حقیقت ہے اور سیاسی شعور اس کی حقیقت کی طاقت ہوتی ہے۔اس لیے نیشنل پارٹی بلوچستان کی خواتین کو سیاسی عمل کا حصہ بنانے پر عمل پیرا ہے۔کیونکہ سیاسی عمل نہ صرف ان کو فیصلہ سازی کہ قوت بلکہ دنیا کے ساتھ چلنے کی عزم کو باور کراتی ہے۔باشعور سماج اور ریاستیں خواتین کو بنیادی اور برابری کی حیثیت اور سہولیات فراہم کرتی ہے۔تعلیم و صحت کے بغیر کوئی بھی سماج آگے نہیں بڑھ سکتا لیکن ہمارے یہاں تمام بنیادی شعبوں میں خواتین کا استحصال کیجاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ خواتین کو مواقع فراہم کرنے سے ہی باوقار سماج کی تشکیل اور ترقی کی منزلیں حاصل کی جاسکتی ہے۔اس لیے سماج اور رہاست کو اپنی فرسودہ روایات کو چھوڑنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ خواتین کی تمام شعبوں سمیت سیاسی عمل میں شرکت نیشنل پارٹی کی سیاسی فکر کی سنجیدگی اور بردباری کو ظاہر کرتی ہے۔نیشنل پارٹی کامل یقین رکھتی ہے کہ تعمیر و ترقی و باوقار زندگی صرف اور صرف انصاف و برابری سے ممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں جعلی نمائندوں کی بدولت سنگین مسائل کو مشکلات ہے۔ملک کی اقتصادی صورتحال انتہائی خراب ہے۔عوام مہنگائی کے عذاب میں مبتلا ہے۔اس لیے اپنی ناکامی کو چھپانے کیلیے حکمران ریکوڈک پر خفیہ معاہدہ کرکے قیمتی قومی وسائل کو لوٹنا چاہتے ہیں۔حکمرانوں کی بلوچستان دشمن اقدام کے خلاف نیشنل پارٹی نے ریکوڈک بچاؤ تحریک کا آغاز کردیا اور نیشنل پارٹی کسی کو بلوچستان کے وسائل لوٹنے کی اجازت نہیں دے گی۔شمولیتی تقریب میں ستارہ بلوچ سویرا لانگو،کائنات بلوچ نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں