صدقۂ فطر، فدیے کی کم از کم رقم 100 روپے فی کس مقرر

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن نے فطرہ، فدیۂ صوم اور کفارہ صوم کا اعلان کردیا ہے، صدقۂ فطر اور فدیے کی کم از کم رقم 100 روپے فی کس مقرر کی گئی ہے۔رویت ہلال کمیٹی کے مطابق گندم کے حساب سے صدقۂ فطر کی رقم 125 روپے فی کس جبکہ جو کے حساب سے 320 روپے فی کس مقرر کی گئی ہے۔کمیٹی کی جانب سے کھجور کے حساب سےصدقۂ فطر کی رقم 1600 روپے فی کس، کشمش کے حساب سے 1920 روپے فی کس جبکہ پنیر کے حساب سے صدقۂ فطر کی رقم 3540 روپے فی کس مقرر کی گئی ہے۔رویت ہلال کمیٹی کا یہ بھی کہنا ہے کہ کفارۂ صوم کے لیے 60 مساکین کو کھانا کھلایا جا سکتا ہے، جبکہ اہل ثروت اپنی مالی حیثیت کے مطابق فطرہ و فدیہ ادا کرسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں