سندھ کابینہ نے اسکول فیس میں 20 فیصد کمی کی منظوری دیدی

کراچی: سندھ کابینہ نے اسکول فیس میں 20 فیصد کمی کی منظوری دیدی، احساس کفالت پروگرام کے تحت ادائیگی پر ایس بی آر ٹیکس بھی معاف کر دیا۔وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی زیرصدارت سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزرا کے علاوہ مشیران، چیف سیکریٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی اور متعلقہ سیکریٹریز بھی شریک ہوئے۔ اجلاس کے دوران صوبائی کابینہ نے اسکول فیس میں 20 فیصد کمی کی منظوری دی جبکہ احساس کفالت پروگرام کے تحت ادائیگی پر ایس بی آر ٹیکس بھی معاف کر دیا۔ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق فیس میں رعایت اپریل اور مئی کیلئے ہے جبکہ ٹکیس معافی کا اطلاق صرف متعلقہ بینکنگ ایجنٹس کو ملنے والی کمیشن پر ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں