نوازشریف کی مدت ضمانت، حکومت پاکستان نے برطانیہ کو خط لکھ دیا

اسلام آباد: نوازشریف کو واپس لانے کی تیاریاں مدت ضمانت ختم ہونے کے معاملے پر حکومت پاکستان نے برطانیہ سے رابطہ کرلیا پنجاب حکومت کی سفارش اور مشاورت کے بعد برطانیہ کو خط بھیجا گیا ہے حکومت برطانیہ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف کی ضمانت ختم ہو چکی ہے انہیں پاکستان بھیجا جائے تاکہ وہ باقی سزا مکمل کر سکیں خط میں حکومت نے برطانوی حکومت کو موجودہ صورتحال سے بھی آگاہ کر دیا ہے واضح رہے کہ چند روز قبل وزیراعظم کے معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس کے دوران کہاتھا کہ نواز شریف نے اپنے صحت کے متعلق کوئی رپورٹ پنجاب حکومت کوجمع نہیں کروائی نواز شریف کو پاکستان لانے کا وقت آپہنچا ہے انہوں نے کہا تھا کہ نواز شریف جلد ڈی پورٹ کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں