’کھلاڑی کو کہاں کھلانا ہے؟ وزیراعظم کا استحقاق، فیصلے کا احترام کرتی ہوں،فردوس عاشق اعوان‘

اسلام آباد‏: سابق معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنی ٹویٹ میں ان پر اعتماد کرنے پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے لکھا کہ ایک سال کے عرصے میں اپنی بھرپور صلاحیتوں سے فرائض سر انجام دینے کی کوشش کی۔ یہ وزیراعظم کا استحقاق ہے کہ ٹیم کے کس کھلاڑی کو کون سے بیٹنگ آرڈر یا کونسی فیلڈ پوزیشن پر کھلانا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں وزیراعظم عمران خان کے فیصلے کا احترام کرتی ہوں۔ وزارت سے ہٹائے جانے کے حوالے سے میڈیا پر چلنے والی من گھڑت خبروں میں لگائے گئے بے بنیاد الزامات کی سختی سے تردید کرتی ہوں۔

انہوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ سیاسی کارکن کی حیثیت سیمیرا نصب العین ملک کی ترقی اور عوام کی فلاح ہے۔ جو وزیراعظم قیادت میں جاری رکھا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں