وندر،لسبیلہ کے ساحلی علاقے ڈام سے ہتھکڑی لگی لاش برآمد

وندر سونمیانی(انتخاب نیوز)لسبیلہ کے ساحلی علاقے ڈام کے ساحل سےہتھکڑی لگی نعش برآمد نعش کو ایدھی فاؤنڈیشن کے رضا کاروں نے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے آر ایچ سی وندر منتقل کردیا ساحل سے ملنے والی نعش کی تا حال شناخت نہیں ہو سکی ہے ایدھی ذرائع کے مطابق ملنے والی نعش کے کپڑوں اور وضع قطع سے لگتا ہے کہ متوفی کسی کھاتے پیتے گھرانے سے تعلق رکھتا ہے واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ایک نعش ڈام کے ساحلی علاقے سے برآمد ہوئی تھی اس نعش کے ہاتھ میں لگی ہتھکڑی نے کئی سوالات کو جنم دے دیا ہے ایس ایچ او وندر قاضی صابر کے مطابق نعش کو پوسٹماٹم اور ڈی این اے کی غرض سے کوئٹہ منتقل کیا جا رہا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں