عوام گھروں سے بلاضرورت نکلنے سے گریز کریں، زمرک اچکزئی

کوئٹہ:صوبائی وزیر زراعت انجینئر زمرک خان اچکزئی نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ بلا ضرورت گھروں سے نکلنے سے گریز کریں سماجی فاصلہ برقرار رکھیں تاکہ عالمی وباء کرونا کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے صوبائی حکومت وزیراعلیٰ جام کمال خان کی قیادت میں کرونا کے خاتمے کیلئے کوشاں عوام تعاون کریں یہ بات انہوں نے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ وائرس سے بچاو کا واحد حل لاک ڈاوان پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنانا ہے کرونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال کا ہم سب کو مل کر مقابلہ کرنا ہے۔،انہوں نے کہاکہ وائرس کو پھیلنے سے روکنے کا واحد حل احتیاطی تدابیر پر عمل اور عوام میں ماسک پہنے اور سماجی فاصلے کی اہمیت کو اجاگر ہے۔ صو بائی وزیر نے کہا کہ بلوچستان میں مقامی سطح پر کرونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اب تک صوبے کے 17اضلاع میں وائرس سے 800سو سے زائد افراد متاثر اور 15 ہلاکتیں ہوچکی ہیں خواتین کے مقابلے میں وائرس مردوں میں زیادہ پھیل رہا ہے لہذا وائرس سے بچا کا واحد حل لاک ڈان پر سختی سے عمل اور احتیاطی تدابیر اختیارکرنا ہے ا نہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں کرونا کے روک تھام اور ڈاکٹروں پیرامیڈیکل اسٹاف اور دیگر اداروں جو کہ کرونا وائرس سے جنگ میں فرنٹ لائن کا کردار ادا کر رہے ہیں کے ان کی حفاظت کیلئے بھرپور اقدامات اور حفاظتی تدابیر اختیار کر رہی ہے کرونا عالمی وبا ہے یہ کسی ایک مخصوص ملک کے ساتھ منسلک نہیں کرونا وائرس کا مقامی سطح پر پھیلاو تشویش ناک امر ہے۔ عوام احتیاط کریں اور حکومت کے ساتھ تعاون کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں